کراچی : قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے درخواستیں طلب کرلیں۔
ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 3 فروری تک درخواستیں ارسال کریں۔درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کی جائے گی۔
درخواست کے ساتھ مبلغ 40 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز منسلک کیا جائے،سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ بلاول ہاؤس کراچی کے پتہ پر درخواستیں ارسال کریں ۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے امیدوار بلاول ہاؤس اسلام آباد کے پتے پر درخواستیں ارسال کریں۔
