لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے پہلے بہاولپور صوبہ بن سکتا ہے اور ملک میں اگر ایک بھی صوبہ بن گیا تو پھر مزید صوبے بنیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے بہاولپور صوبہ بنے گا پھر جنوبی پنجاب، ہزارہ صوبہ، کراچی صوبہ اور بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بھی صوبے بنیں گے۔
رانا ثناء اللہ نے یہ گفتگو نیوز ون کے پروگرام پرائم ٹائم میں کی۔
کراچی بھی صوبہ بن سکتا ہے، رانا ثناء اللہ کا نیا دھماکا@Tariqmahmood76 @pmln_org #Newsonepk #PrimeTimeWithTM #TariqMahmood #RanaSanaullahKhan #PMLN #Punjab #ShehbazSharif #MaryamNawaz pic.twitter.com/vLKlygZi0i
— Newsonepk (@newsonepk) May 28, 2019