کراچی: ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ایم بی اے پاس اور اعلیٰ تعلیمی یافتہ لڑکے بے روزگاری کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں کئی لڑکوں نے دورانِ حراست اس بات کا اعتراف بھی کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں موٹرسائیکل چوریوں اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کم عمر بچے ملوث ہیں جو اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے جرائم کی دنیا کی طرف آئے۔
