Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مدھو بالا ، نورجہاں کی یاد میں غمگین | زرائع نیوز

مدھو بالا ، نورجہاں کی یاد میں غمگین

کراچی: عالمی تنظیم فور پاز نے کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کی مخالفت کر دی۔

زرائع کے مطابق مدھو بالا نے ساتھی ہتھنی نورجہاں کی موت کا گہرا اثر لیا ہے اور شدید غمگین ہے۔

سوگ منانے کے سبب مدھو بالا 4 راتوں سے سو نہیں سکی۔

عالمی تنظیم فور پاز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل نہ کیا جائے نہ ہی چڑیا گھر میں رکھا جائے۔

بلکہ اس کیلئے نئی پناہ گاہ بنائی جائے جہاں دیگر 2 ہتھنیاں اس کے ساتھ رکھی جائیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ مدھو کے خون کے نمونے حاصل کر لئے ہیں جن سے پتہ چلے گا کہ مدھوبالا سفر کے قابل بھی ہے یا نہیں۔