لاہور : لاہور میں پتنگ اڑاتے ہوئے بچوں پر ہائی ٹینشن تار گر گئی۔
جس کے سبب گھر میں آگ لگ گئی اور 7 بچے بُری طرح جھلس گئے۔
زرائع کے مطابق لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں بچے چھت پر پتنگ اڑا رہے تھے کہ ڈور ہائی وولٹیج تار میں پھنس گئی۔
بچوں نے ڈور کھینچنے کیلئے زور لگایا تو تار گھر پر آ گری۔
ہائی پاور کرنٹ کے سبب گھر میں آگ بھڑک اٹھی تو بچے خود کو بچا نہ پائے اور بری طرح جھلس گئے۔
ریسکیو عملے نے اطلاع ملنے پر شدید زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: