Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر لاہور کی معذور لڑکی کو ملازمت مل گئی | زرائع نیوز

جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر لاہور کی معذور لڑکی کو ملازمت مل گئی

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر فجر نامی لڑکی کو پاک فوج کے زیرانتظام ادارے میں ملازمت فراہم کردی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پرفجر نامی لڑکی کی ویڈیو کافی مقبول ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فجرکومزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لڑکی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فجرجیسی بچیاں ہمارے لیےمشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔

لاہور کی رہائشی فجر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے دن فجر نامی معذور لڑکی نے ملک میں ہونے والی ناانصافیوں، بے روزگاری اور تعلیمی اخراجات کے متعلق ویڈیو پیغام میں بات کی تھی۔

سوشل میڈیا پرفجر کی ویڈیو کو کافی پذیرائی بھی ملی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ  کے احکامات پر نہ صرف فجر کو ملازمت فراہم  کی گئی ہے بلکہ ان کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔