Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آدھے کراچی کی بجلی بند ہونے کا خدشہ ٹل گیا | زرائع نیوز

آدھے کراچی کی بجلی بند ہونے کا خدشہ ٹل گیا

کراچی: کے الیکٹرک کا بجلی کی تقسیم کار کمپنی سے 22 سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد شہر قائد کی نصف آبادی کو بجلی کی فراہمی بند ہوجائے گی البتہ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے ہزاروں میگا واٹ بجلی فراہم کردی جس کے بعد خدشہ ٹل گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کیلئے بری خبر ہےکل سے شہر کی آدھی آبادی میں بجلی معطل ہونے کاخدشہ ہے کیونکہ کے الیکٹرک کا آج یعنی 19 جون 2019 کو تقسیم کارکمپنی سے22سالہ معاہدہ ختم ہوجائےگا۔ معاہدہ ختم ہونے کے بعد شہر میں 123میگاواٹ بجلی کی پیداوار معطل ہوگی جس کے باعث شہر کی نصف آبادی کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کےالیکٹرک بالکل مفت بجلی حاصل کر کے شہر قائد کے عوام سے ماہانہ کروڑوں روپے وصول کرتی ہے، نیشنل گرڈسےکےالیکٹرک کو 6سو میگاواٹ سے زائدبجلی فراہم کی جاتی ہے۔ کے الیکٹرک نے تاحال فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار شروع نہیں کی، مقامی کمپنی سے 22 سال قبل معاہدہ آج ختم ہونے جارہاہے، اس ضمن میں نیپرا نے پاور ڈویژن کو خط ارسال کر کے صورتحال سے آگاہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سنگین صورتحال کے باعث کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے فوری اضافی بجلی فراہم کی جائے، ذرائع کے مطابق فریقین معاہدے میں توسیع کے خواہش مند تھے البتہ اسٹیک ہولڈرز نے اس کی مخالفت کردی۔

بشکریہ اے آر وائی