Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زرداری اور خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر جاری، علی وزیر اور محسن داوڑ کے معاملے پر اپوزیشن خاموش | زرائع نیوز

زرداری اور خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر جاری، علی وزیر اور محسن داوڑ کے معاملے پر اپوزیشن خاموش

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزارتِ قانون کی رائے کے بعد آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے جبکہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ملیْ

ذرائع کے مطابق اسپیکراسدقیصرنےوزارت قانون کی رائےکےبعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔ دونوں اراکین کل قومی اسمبلی میں ہونے والے بجٹ سیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

قبل ازیں اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو پروان چڑھانے کی خاطر حکومت کل تک آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی خواہش پر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کل جاری ہوجائیں گے البتہ حیران کن بات یہ ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر بھی اپوزیشن اب خوش نہیں ہے۔