Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
فاروق ستار کی دبئی سے واپسی،’مذہبی و سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کا فیصلہ‘ |

فاروق ستار کی دبئی سے واپسی،’مذہبی و سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کا فیصلہ‘

’مذہبی و سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کا فیصلہ‘

کراچی: اہم مشن پر دبئی جانے والے سیاسی رہنما اور ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ  ڈاکٹر فاروق ستار واپس کراچی پہنچ گئے۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد انتہائی سیاسی سوجھ بوجھ والے آدمی ہیں، انہوں نے چودہ سال گورنری میں معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا، جس کا اعتراف سیاسی حریفوں نے بھی کیا۔

انہوں نے دبئی ملاقات کے حوالے اور مستقبل کے ایجنڈے سے متعلق بتایا کہ ’ملک میں قومی سطح کی قیادت کا بھی فقدان نظر آ رہا ہے، بے بسی اور مایوسی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، کراچی اور شہری سندھ کی بہتری کے لیے ہم نے سیاسی اکابرین اور مذہبی قیادت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فاروق ستار اور عشرت العباد کے درمیان دبئی میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی طویل ملاقات میں سیاسی خلاء کو دور کرنے کے لیے طویل مشاورت کی گئی اور ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس پی کے منحرف رہنما سلیم تاجک، سیف یار خان سمیت تین رکنی وفد نے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان سے ملاقات کی تھی اور کراچی کی سیاسی صورت حال مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر: twitter.com/zarayenews

فیس بک: facebook/zarayenews

انسٹاگرام : instagram/zarayenews

یوٹیوب: @ZarayeNews