کراچی: سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں ایک اور کمسن بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیاگیا۔درندہ صفت ملزمات نے زبچی سے یادتی کی کوشش کی ،ناکامی پر قتل کے بعد لاش گٹر میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
سیکٹر 36 کی مارکیٹ کارہائشی محمد یونس اپنا گھر بنوارہاتھا۔4 اپریل کی شام 6 بجے مزدوروں کے جانے کے بعد وہ گھر میں افطاری کا انتظام کررہے تھے۔اسی دوران ان کی 6 سالہ بیٹی ( ش ) پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔گھروالوں نے کافی تلاش کیا مگروہ نہیں ملی۔
بدھ کی صبح گھر سے کچھ فاصلے پر گٹر کے مین ہول میں کمسن بچی پڑی ہوئی تھی،گٹر کا ڈھکن بھی نہیں تھا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران معلوم ہوا سفاک ملزمان نے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی لیکن ناکامی پرگلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔ تمام سمپل حاصل کرکے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں ۔رپورٹ آنے کےبعد صحیح صورت حال سامنے آئے گی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان بچی کو جانتے تھے جس کی وجہ سے ملزمان بچی کو بہانے سے نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کی کوشش کی اور ناکامی پر قتل کردیا۔
اس سے قبل بھی قائد آباد ، محمود آباد ، شاہ لطیف ٹاون اور دیگر علاقوں بچیوں کے اغوا اور قتل کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔