Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلاول موجودہ " انصاف کے نظام " کو کیوں نہیں مانتے ؟ پڑھیئے ! | زرائع نیوز

بلاول موجودہ ” انصاف کے نظام ” کو کیوں نہیں مانتے ؟ پڑھیئے !

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نہیں مانتے ملک میں انصاف کا کوئی ادارہ ہے، ادارے میں چند افراد ضد پر اتر آئے ہیں، سیاست کر رہے ہیں, اگر سیاستدان ایسا کرتے تو پاکستان کو معاشی ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے ملک کے ساتھ طاقت کا کھیل کھیلا گیا,ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ میں بےنظیر شہید کے کسی کےلیے لائن میں کھڑی نہیں ہوئی۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری جب صدر تھے تو انہوں نے کوئی پاور اپنے پاس نہیں رکھی، انہوں نے اپنی پاور پارلیمنٹ کو دلوادی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند افراد جو ضد پر آگئے ہیں کہ سیاست کریں گے، تو ہم بھی سیاست پر اتر آئیں گے، آج بھی وہی پلان پر کام ہو رہا ہے جس کے تحت 2018 میں سلیکٹڈ مسلط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہور کی وجہ سے سندھ کے عوام کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہاں پاکستان کے لوگوں کےلیے 100 فیصد علاج ہے، اب پاکستان کے عوام کڈنی کا آپریشن کروانے بھارت نہیں جاتے, لنگس اور کینسر کا مفت علاج ہے، آگے چل کر اور کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گمبٹ اسپتال پوری دنیا میں کسی بھی اسپتال کا مقابلے کرنے کو تیار ہے۔ دیگر اسپتالوں میں پیسہ دینا پڑتا ہے، ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم اپنی عوام کو مفت علاج دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں وہ ٹیکنالوجی ہو کہ خود ادویات بنائیں۔ میں ایک سال بعد واپس آؤں گا تب تک یہاں ادویات بننا شروع ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور دنیا سے یہاں لوگ آکر مفت علاج کرواتے ہیں۔ گمبٹ کے ڈاکٹرز نے ثابت کردیا کہ وہ جو کہیں نہیں ہوتا وہ کام کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں مفت علاج کا ایسا اسٹرکچر کھڑا کردیا گیا ہے جو ایک ماڈل ہے۔ ہم ہر ضلع، صوبے اور پھر ملک بھر میں ادارے قائم کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گمبٹ میں اتنا اچھا کام ہوتا ہے کہ لوگ یقین نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی اتنی کردارکشی کی گئی ہے کہ لوگ ماننے کو تیار نہیں، جو ہماری کردار کشی کرتے ہیں ان کےلیے منہ توڑ جواب گمبٹ یونیورسٹی ہے۔