اہل کراچی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف 19 ستمبر کو سڑکوں پر نکلیں، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اہل کراچی سے اپیل کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ظالمانہ اضافے، بجلی کے بھاری بلوں و ٹیکسوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف منگل کی شام 5 بجے شہر بھر میں سڑکوں پر نکلیں، موٹر سائیکل سوار اور کار سوار اپنی گاڑیاں بند کر کے بھر پور احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے، یہاں ملک کے ہر علاقے اور زبان بولنے والے رہتے ہیں، کراچی جاگتا ہے تو پورا ملک جاگتا ہے، کراچی کے عوام منگل کے روز ایسی بھر پور آواز اُٹھائیں اور احتجاج کریں کہ اس کی گونج نہ صرف اسلام آباد بلکہ عالمی سطح تک پہنچے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوام پر بجلی و پیٹرول بم گرانے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اس کے ذمہ دار حکمرانوں سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک ملک بھر میں جاری ہے،سراج الحق کی اپیل پر چاروں گورنر ہاؤسز پر دھرنے دیئے جا رہے ہیں، کراچی میں آج (منگل) کو شہر کے 15مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نگراں حکومت اور سابقہ پی ڈی ایم سمیت ماضی کی ہر حکومت نے ملک اور قوم کو آئی ایم ایف کے قرضوں میں جکڑا اور سارے قرضے اپنی نا اہلی و کرپشن کی نذر کر دیے۔

حکمران ٹولے کے حالات تو بہتر ہو ئے لیکن عوام کی حالت زار میں کوئی بہتری نہ آئی۔ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو ڈیفالٹ کے چکر میں 25کروڑ عوام کو ڈیفالٹ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کی قوت برداشت جواب دے چکی ہے۔ حکمرانوں کی عیاشیاں، شاہ خرچیاں، مفت بجلی، پیٹرول اور دیگر سہولتیں و مراعات عوام کے خون پیسنے کی کمائی اور ان کا خون نچوڑ کر پوری کی جاتی ہیں۔

ان حکمرانوں کو عوام کے مسائل، مشکلات اور پریشانیوں کا کوئی علم نہیں، جاگیردار طبقہ جو کسی نہ کسی پارٹی کی ملی بھگت سے ہر حکومت میں شامل رہتا ہے، اس نے پورے سال میں صرف 4ارب روپے ٹیکس دیا جبکہ ملازمت پیشہ طبقے نے 264ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ اگر اس جاگیردار طبقے سے بھی ٹیکس لیا جائے تو بجلی و پیٹرول کی قیمتیں آدھی ہو سکتی ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ نہ صرف عوام اور متوسط طبقہ بدحال ہے بلکہ تاجر و صنعت کار بھی پریشان ہیں، معیشت اور کاروبار تباہ اور صنعتیں بند ہو رہی ہیں، عوام کے ساتھ ساتھ تاجر بھی احتجاج کر رہے ہیں۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor