Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
لندن کے بعد ہالینڈ‌ میں‌ بھی چاقو بردار شخص کا حملہ | زرائع نیوز

لندن کے بعد ہالینڈ‌ میں‌ بھی چاقو بردار شخص کا حملہ

لندن / ہیگ: برطانیہ کے بعد ہالینڈ کے شہر ہیگ میں چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے متعدد کو زخمی کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چاقو زنی کا واقعہ ہیگ کی مارکیٹ میں پیش آیا جس کے بعد افرا تفری مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگے، پولیس کو سرمئی رنگ کے لباس میں ملبوس 45 سے 50 سالہ شخص کی تلاش ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ حملے میں ملوث ہوسکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حملے میں تین شہری زخمی ہوئے، واقعے کی تفتیش کے لیے عینی شاہدین کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے۔ واضح رہے اس سے قبل لندن میں بھی چاقو بردار شخص نے حملہ کیا تھا، جس میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے، تاہم پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا تھا۔