Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
یومِ دفاع پاکستان، قومی اور ملی جوش وجذبے کیساتھ منایا جائیگا | زرائع نیوز

یومِ دفاع پاکستان، قومی اور ملی جوش وجذبے کیساتھ منایا جائیگا

1965ء کی جنگ کے تریپن سال مکمل ہونے پر یومِ دفاع کی خصوصی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہو گی، وزیرِاعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے۔

1965ء کی جنگ قومی تاریخ کا درخشاں باب، شجاعت کی نئی تاریخ رقم، دشمن کو عبرت ناک شکست ہوئی۔ یومِ دفاع ملی جوش وجذبے کیساتھ منانے کی تیاریاں مکمل۔ مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہو گی۔

یومِ دفاع کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ یومِ دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوگی جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے۔

تقریب میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، اراکینِ قومی اسمبلی، سینیٹ اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات کو دعوت نامے بجھوا دئیے گئے ہیں۔

جنگ ستمبر کی یاد میں 6 ستمبر کو نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سمیت تمام نیول اور ائیر بیسز پر بھی خصوصی تقریبات ہوں گی جن میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر دفاعی ساز وسامان کی نمائش بھی کی جائے گی۔

لاہور فورٹریس سٹیڈیم میں بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تقریب میں جنگی سازوسامان کی نمائش، پیرا گلائیڈنگ، فری فال جمپنگ شامل ہے جبکہ فوجی جوان عملی مظاہرے بھی کریں گے۔

تقریب میں ملٹری فورس اور ائیر فورس کے سازوسامان کی نمائش کی جائے گی۔ ائیر فورس کے جنگی جہاز کرتب دکھائیں گے جبکہ ملٹری فورس اپنے اسلحے کی نمائش کے گی۔

تقریب کا آغاز صبح سویرے سلامی دے کر کیا جائے گا جس کے بعد مختلف سکولوں کے بچے ملی نغمے اور ترانے پیش کریں گے۔ تقریب کا آغاز صبح 8 بجے ہو گا جو دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گی۔