Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کریم آباد مینا بازار میں آتش زدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا | زرائع نیوز

کریم آباد مینا بازار میں آتش زدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کریم آباد مینا بازارمیں بجلی کے میٹروں میں آتشزدگی کے دوران 70 سے زائد میٹرجل گئے۔

کریم آباد مینا بازارمیں بجلی کے میٹروں میں آتشزدگی کے دوران 70 سے زائد میٹرجل گئے، مینا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
اطلاع ملنے پرفائر بریگیڈکی 3 گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔

اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ مینا بازار کے میٹروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی اورآتشزدگی کے دوران 70 سے زائد بجلی کے میٹر جل گئے،آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔