Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمران کی پیشی: کچہری کے مختلف راستوں کو خار دار تار لگا کر بندکردیا گیا | زرائع نیوز

عمران کی پیشی: کچہری کے مختلف راستوں کو خار دار تار لگا کر بندکردیا گیا

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اقدامِ قتل کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پیشی سے قبل سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔پولیس کی بھاری نفری ایف ایٹ کچہری کے اندر اور باہر تعینات کی گئی ہے۔

ایف سی کے جوان بھی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت کے باہر تعینات کیے گئے ہیں۔

عمران خان کی پیشی سے قبل کچہری کے مختلف راستوں کو خار دار تار لگا کر بند کریا جائے گا، جبکہ کچہری کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کچہری میں داخلے سے قبل شہریوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔قیدی وین اور بکتر بند بھی ایف ایٹ کچہری پہنچا دی گئی ہیں