خضدار میں زلزلے کے جھٹکے, کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پیر کی رات 10 بجکر 45 منٹ پر ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.5 اور گہرائی 40 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز خضدار سے 150 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: