Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں‌ بدامنی نے سراٹھا لیا، بھتہ نہ دینے پر فائرنگ، تاجر زخمی | زرائع نیوز

کراچی میں‌ بدامنی نے سراٹھا لیا، بھتہ نہ دینے پر فائرنگ، تاجر زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کپڑے کا تاجر زخمی ہوا، تاجروں اور علاقہ مکینوں نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

پولیس حکام کے مطابق  موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے کورنگی 6 نمبر مارکیٹ میں موجود کپڑے کی دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تاجر کے چہرے پر گولی لگی۔

حکام کے مطابق زخمی تاجر کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُسے انتہائی نگہداشت وارڈ شفٹ کیا اور جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی۔

واقعے کے خلاف تاجروں نے کاروباری مراکز بند کرکے شدید احتجاج کیا، اس دوران مکینوں نے شاہراہ پر ٹائر جلاکر سڑک بھی بند کی، مظاہرین کاکہنا تھا کہ ملوث عناصر کو فوری طور پرگرفتار کیا جائے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ واقعہ ممکنہ طور پر بھتے کا شاخسانہ لگتا ہے جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے خول اور شواہد حاصل کیے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔