Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لیاری میں‌ جماعت اسلامی کے سابق رکن اسمبلی کے گھر پر فائرنگ | زرائع نیوز

لیاری میں‌ جماعت اسلامی کے سابق رکن اسمبلی کے گھر پر فائرنگ

شہر قائد کے علاقے لیاری میں مقیم جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے جماعت اسلامی سید عبدالرشید کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ سابق ایم پی اے نے بتایا کہ لیاری کے علاقے بہارکالونی لیاری میں گھر کے باہر نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی تھی۔

انہوں نے تصدیق کی کہ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا تاہم موقع سے پولیس کو نائن ایم ایم کے دو خول ملے ہیں۔

واقعے کے وقت سابق ایم پی اے جماعت اسلامی کے دفتر میں تھے  اور اطلاع ملتے ہی گھر پہنچے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر معاملہ خوف و ہراس پھیلانے اور ڈرانے دھمکانے کا معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔