نازیبا ویڈیو کیس : دانیہ کو جیل کی ہوا کھانے کیلئے بھیج دیاگیا

کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزمہ دانیہ بی بی جیل بھیج دیا ہے ۔

ہفتے کو سماعت کے موقع پر ایف آئی اے نے دانیا شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشری ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئی تفتیشی افسر نے بتایا کہ ویڈیوز طارق روڈ کے علاقے میں فلمائی گئیں ۔

عدالت نے کہا کہ اگر طارق روڈ تھانے کی حدود میں فلمائی گیئں تو وہاں کی عدالت میں پیش کریں تفتیشی افسر نے کہا کہ یہ ویڈیوز پورے پاکستان میں دیکھی گئیں ہیں آپ کی عدالت کا بھی اختیار ہے ۔

وکیل دانیہ نے کہا کہ ملزمہ بے قصور ہیں ، بیٹی عامر لیاقت کے وکیل نے بتایا کہ ملزمہ اکیلی نہیں بلکہ یہ ایک پورا گینگ ہے عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر کے مطابق ویڈیوز طارق روڈ تھانے کی حدود میں ریکارڈ کی گئی ہیں ویڈیوز تصاویر کی حقیقت معلوم کرنے کے لیے ضروری ہے ،اگر مدعی مقدمہ نے ضلع جنوبی کی حدود میں یہ ویڈیوز دیکھی ہیں تو اسکی حثیت نہیں ہے ۔

ایف آئی اے نے ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے دانیا ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا اور کہا کہ ایف آئی اے اگر چاہے تو جیل میں جا کر تفتیش کر سکتی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

دانیا نے عدالت میں بیان دیا کہ ویڈیو میں نے وائرل نہیں کی یہ سب جائداد کی وجہ سے میرے ساتھ کیا جا رہا ہے عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی اورملزمہ کو جیل بھیج دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: