Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میڈیا سے گفتگو میں رمیز نے چڑ چڑے انداز کی روایت برقراررکھی | زرائع نیوز

میڈیا سے گفتگو میں رمیز نے چڑ چڑے انداز کی روایت برقراررکھی

کراچی :چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نےمیڈیا سے گفتگومیں چڑ چڑے انداز کی روایت برقراررکھی۔

کراچی میں انجریز سے متعلق سوالات پر رمیز راجہ آپے سے باہر ہوگئے اور چڑ چڑا کر جواب دینے لگے ، ان کی یہ حرکت صحافیوں کو زرا بھی نہیں برداشت نہیں ہوئی، صحافیوں نے مزید چبھتے ہوئے سوال کیے تاہم رمیز راجہ نے جواب دینے گریز کیا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی انجری کے سوال پر چڑ کر کہا کہ پوری دنیا کے کرکٹرز انجری کا شکار ہوتے ہیں، ہم کھلاڑیوں کو ٹی 20 سے ٹیسٹ کرکٹ میں لے کر جا رہے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ سے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز کو پانچ روزہ کرکٹ کی فٹنس برقرار رکھنے کا کہا ہے، قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار ہے البتہ کھلاڑیوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا کہا ہے کہ اظہر علی کو ریٹائرمنٹ لینے کیلیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا، پوری دنیا کے کرکٹرز انجری کا شکار ہوتے ہیں، کھلاڑیوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے اظہر علی کو ریٹائرمنٹ لینے کیلیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا، انہوں نے اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل کا متنازع آؤٹ نہ دیا جاتا تو ہم جیت جاتے۔