اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے گردشی قرضے کوقومی مالیاتی نظام کیلئے بوجھ قراردیدیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور گرد شی قرضے سے متعلق اجلاس ہوا۔
اسحاق ڈارنے گردشی قرضہ کمیٹی کو3دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔گردشی قرضہ کمیٹی نے گیس سیکٹر کے قرضے پربریفنگ دی،کمیٹی کے سربراہ اشفاق تولہ نے گیس سیکٹرکیلئے تجاویزپیش کیں۔
وزیرخزانہ نے توانائی شعبے میں اصلاحات اورگردشی قرضہ کم کرنے پرزوردیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے گردشی قرضے کوقومی مالیتی نظام کیلئے ایک بوجھ قراردیتے ہوئے کہاکہ مالیاتی بوجھ کی وجہ سے ملک کامعاشی نظام متاثرہورہاہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، اشفاق یوسف تولہ، سیکرٹری خزانہ اور فنانس اور پٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیر خزانہ نے توانائی کے شعبے کے مسائل بشمول گردشی قرضے کو ختم کرنے کی حکومتی ترجیحات پر زور دیا تاکہ اس شعبے میں مالی استحکام آئے اور ملک کی اقتصادی ترقی ممکن ہو سکے۔
