Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مودی کی والدہ انتقال کر گئیں, شہباز شریف کا اظہار تعزیت | زرائع نیوز

مودی کی والدہ انتقال کر گئیں, شہباز شریف کا اظہار تعزیت

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 99برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

وہ گجرات کی ایک کارڈیالوجی اسپتال میں زیر علاج تھیں،گذشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔نریندر مودی نے ٹویٹر پر والدہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریند مودی کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی ہم منصب کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کرتا ہوں۔