Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم کیوایم نے مردم شماری کے حوالے سے گرینڈ ڈائیلاگ کا فیصلہ کر لیا | زرائع نیوز

ایم کیوایم نے مردم شماری کے حوالے سے گرینڈ ڈائیلاگ کا فیصلہ کر لیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مردم شماری کے حوالے سے گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقادکا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں 7 مئی اور کراچی میں 10 مئی کو مردم شماری پر گرینڈڈائیلاگ کا آغاز ہوگا ۔

جس میں ایم کیو ایم شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے دعوت دیگی۔

گرینڈ ڈائیلاگ کو شہری سندھ کا مقدمہ کا نام دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اہم شخصیات، دانشور، ادیب، تاجر، صنعتکار، وکلا، سوشل ایکٹیوسٹ کو بھی اس گرینڈڈائیلاگ میں مدعو کیا جائےگا۔

ساتھ ہی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گرینڈ ڈائیلاگ میں ایم کیوا ایم مردم شماری میں گھرانوں کو غائب کرنا، مردم شماری کے عملے اور صوبائی حکومت کی غیر شفافیت کے معاملے کو اٹھایا جائے گا۔

مردم شماری کسی ایک قوم کا نہیں اس شہر میں رہنے والے ہر شخص کا مسئلہ ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کی آدھی آبادی کو گنا ہی نہیں گیا ہے، پوری کوشش کررہے ہیں کہ شہری سندھ کے ایک ایک شخص کو گنا جائے۔