سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لئے انتظامات مکمل

کراچی: کراچی سمیت سندھ سمیت سندھ بھر 8 مئی بروز پیر سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

ان امتحانات میں کراچی تین لاکھ ترانوے ہزار دو سو چونسٹھ طلبہ شرکت کریں گے آبادی میں اضافے کے باعث گزشتہ سال کی نسبت رواں کراچی میں 43 ہزار طلبہ کی انرولمنٹ میں اضافہ ہوگیا ہے اس میں جیل کے 79 طلبہ بھی میٹرک کے امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں ۔

یہ بات چیئرمین میٹرک بورڈ اشرف علی شاہ نے میٹرک بورڈ آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ پنجاب بورڈ میں امتحانی مراکز میں طلبہ کے موبائل ضبط کرلیتے ہیں یہ پالیسی ہمارے پاس بھی ہونی چاہیے ہمارے پاس ایڈہاک پر سسٹم چلایا جاتا ہے اور پھر شکایات کی جاتی ہیں کہ اور بورڈ کی کارکردگی پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً چار لاکھ بچے تو صرف کراچی بورڈ کے ہیں اور سندھ کے 7 لاکھ بچے ہیں آؤٹ سورس ممکن ہی نہیں تھا یہ پرائیویٹ اداروں کے بس کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے امتحانات کے انتظامات کے حوالے سے کہا کہ پانچ سو چوبیس امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں کراچی کے 18 مختلف ٹاؤنز میں خصوصی مرکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے۔

279 مراکز طلبا کیلئے جبکہ دو سو پینتالیس طالبات کے امتحانی مراکز ہیں ستانوے ویجیلینس ٹیمیں بنائی گئی ہیں آخری دن میں آٹھ ہزار فارم جمع ہوئے ہیں۔

سندھ کے تمام ڈویژنوں میں دو شفٹوں میں امتحان لئے جائیں گے ،امتحانی شیڈول جاری کردیا گیا ہے،کاپی کلچر کو روکنے کے لیے امتحانی مراکزکے اندر اور باہر سیکیورٹی سخت کی جائے گی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہیں اگر پرچہ 20 منٹ پہلے آؤٹ ہوتا ہے تو بورڈ کی ذمےداری نہیں ہے ہم آدھا گھنٹہ پہلے امتحانی مراکز میں پرچے بھیجتے ہیں۔

امتحانی مراکز میں اساتذہ اور طلبہ کےموبائل فونز کے استعمال پر پابندی ہوگی، تمام ڈویژنوں میں امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے چیرمین بورڈ نے بتایا کہ رواں برس پہلی مرتبہ نہم و دہم جماعت کے لئے بورڈ کی طرف سے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کئے گئے ہیں،ہم نے فول پروف انتظامات کے حوالے سے کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز، ایڈیشنل آئی جی، ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول سندھ اور دیگر محکموں کو لیٹرز جاری کر دیئے ہیں۔

اس موقع پر قائم مقام سیکرٹری بورڈ سید محمد علی شائق، قائم مقام ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: