اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ۔
زرائع کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 48 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔
ایک ہفتے کے دوران 30 اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی آئی جب کہ حالیہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہے اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 48.35 فیصد ہوگئی ہے۔