Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سانحہ پشاورکا مقدمہ درج، شہدا کی تعداد101 ہوگئی،مسجد سے پھر ’’اللہ اکبر ‘‘ کی صدائیں بلند ! | زرائع نیوز

سانحہ پشاورکا مقدمہ درج، شہدا کی تعداد101 ہوگئی،مسجد سے پھر ’’اللہ اکبر ‘‘ کی صدائیں بلند !

پشاور: سانحہ پشاور کاایک اور زخمی چل بسا، شہدا کی تعداد101 ہوگئی جبکہ 49 زخمی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق 49 زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے، گزشتہ روز 4 زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔

خود کش دھماکے کے تیسرے روزبھی ملک کی فضا سوگوار رہی، شہداء کے گھروں پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا،مسجد کی صفائی ستھرائی کرکے دوبارہ نمازوں کی ادائیگی شروع کردی گئی ،مسجدمیں اللہ اکبرکی صدائیں پھر بلندہوگئیں۔

خود کش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیاگیا جس میں قتل، اقدام قتل ،دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں،

متن کےمطابق نامعلوم دہشتگردوں نےپولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ کیا۔ دھماکے کی رپورٹ بم ڈسپوزل سکواڈ نے سنٹرل پولیس آفس کو ارسال کردی جس کے مطابق دھماکے میں بارودی مواد استعمال ہوا، زیادہ جانی نقصان مسجد کی چھت گرنے سے ہوا، بال بیرنگ کے شواہد نہیں ملے، جائے وقوعہ پر کوئی گڑھا نہیں پڑا،ملبہ ہٹنےکےبعد مزید شواہد اکٹھے کیےجائیں گے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے جونیئررینک فسران نے پولیس لائنز مسجدخودکش دھماکے کی مناسب تحقیقات نہ کرانےپرحکومت کو اجتماعی استعفے کی دھمکی دے دی۔