Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ ، انگلینڈ کو افغانستان سے شکست |

ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ ، انگلینڈ کو افغانستان سے شکست

نئی دہل: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا ، افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے ذلت آمیز شکست دیدی۔

ذرائع کےمطابق نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 284 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 40.3 اوورز میں215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن اور راشد خان نے 3،3 ، محمد نبی نے 2، نوین الحق اور فضل حق فاروقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ افغانستان کے مجیب کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 80 اور اکرام نے 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جونی برسٹو 2 رنز بناکر فضل الحق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ 11 رنز بناکر مجیب الرحمن کا شکار بنے، ڈیوڈ ملان 32، کپتان جوز بٹلر 9، لیام لیونگ سٹون اور سیم کرن 10،10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش کی ٹیم کو تین میں میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔