Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا | زرائع نیوز

آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا

کیپ ٹاؤن : آسٹریلیا نے میزبان جنوبی افریقہ کو 19 رنز سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا، یہ آسٹریلیا ویمن کا لگاتار تیسرا ٹی 20 ٹائٹل ہے اور اور سات ایڈیشنز میں چھٹی مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

نیو لینڈز پر آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 156 رنز اسکور کئے۔ بیتھ مونی ناقابل شکست 74 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ ایشلے گارڈنر 29 اور ایلیسا ہیلی 18 رنز بناسکیں۔

اسٹار سیمرز شبنم اسماعیل اور ماریزان کیپ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ ویمن 137/6 اسکور کرسکی۔ لارا وولوارڈ نے 48 گیندوں پر 61 رنز کئے۔

اس کی جارحانہ اننگز میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ کلوئی ٹریون 25 رنز بناسکیں۔

میگن شٹ، ایشلے گارڈنر، ڈارسی براؤن اور جیس جونسین نے ایک، ایک وکٹ لی۔ بیتھ مونی کو پلیئر آف دی میچ اور ایشلے گارڈنر کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔