Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی | زرائع نیوز

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی

ملتان: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز کے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم 18 ویں اوور میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،عباس آفریدی کو شاندار بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اتوار کو ملتان میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 190 رنزبنائے ، ملتان سلطانز کے شان مسعود نے 3 ، رائیلی روسو 36، ڈیوڈ ملر 52 ، اور محمد رضوان 50 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ کیرون پولارڈ 32 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس، وسیم جونیئر، شاداب خان اور ٹام کرن نے ایک ایک وکٹ لی۔

ملتان کے 191 رنز کے تعاقب میں یونائیٹڈ کا آغاز مایوس کن رہا اور پالز 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے، اس کے بعد حسن نواز 22 اور کولن منرو 31 رنز بناکر پویلین لوٹے۔کپتان شاداب خان بھی ایک رن بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے، اعظم خان 16 رنز پر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد اسلام آباد کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور صرف رسی وین ڈر ڈوسن 49 رنزبنا کر نمایاں رہے۔

یونائیٹڈ کی ٹیم 18 ویں اوورز میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 52 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ملتان کی جانب سے عباس آفریدی نے 4 جبکہ اسامہ میر، احسان اﷲ اور محمد الیاس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔عباس آفریدی کو شاندار بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔