Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
منظم طریقے سے زلزلہ زدگان کی ضروریات کے مطابق امداد بھیجی :وزیراعظم | زرائع نیوز

منظم طریقے سے زلزلہ زدگان کی ضروریات کے مطابق امداد بھیجی :وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی انسانی ہمدردی اور فلاحی تنظیموں کو ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستانی انسانی ہمدردی کی تنظیمیں ترکیہ اور شام میں اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں، پاکستان کے خیراتی اداروں نے ترکیہ اور شام میں امدادی سرگرمیوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

وزیراعظم کے زیرصدارت ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان کی طرف سے جاری امدادی سرگرمیوں پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔

اجلاس کو این ڈی ایم اے کی طرف سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں اور امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ اجلاس میں وزیرِ اعظم کی ہدایات کے پیشِ نظر خیمہ ساز صنعتکاروں سے مشاورت کرکے فی خیمہ قیمت اور خیموں کی تیاری کیلئے درکار وقت کا تعین کر لیا گیا ، آئندہ ماہ کے اختتام تک حکومت سردی سے بچاؤ کے ایک لاکھ خیمے تیار کرکے ترکیہ روانہ کرے گی۔

وزیراعظم نے اقدامات کو سراہتے ہوئے حکومتی اداروں بالخصوص این ڈی ایم اے کو انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی اور منظم طریقے سے زلزلہ زدگان کی ضروریات کے مطابق امداد بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو امدادی سامان کی سپلائی چین کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی ہدایت کی اور آئندہ ماہ کیلئے امدادی سامان اور امدادی کارروائیوں کا جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔