لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی کے معاملے میں اپنایا گیا طریقہ قابل قبول نہیں،کچھ لوگ ایشوزکوغلط رنگ دےکرعجیب کیفیت پیداکرناچاہتےہیں۔
گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ چندروزقبل پولیس رات کوپرویزالٰہی کےگھرپرگئی۔
پولیس کوبتایاگیاکہ پرویزالٰہی میرے گھرمیں ہیں،جس پرپولیس پرویزالٰہی کاگھرچھوڑکرمیرےگھرکی طرف دوڑی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس والےآگےبڑھ رہےتھےتومیرےدونوں بیٹوں نےانہیں روکا، میرےدونوں بیٹےاس صورتحال میں زخمی ہوگئے،اس سارےمعاملے پرجو طریقہ کاراپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں،پاکستان بہت سی پریشانیوں میں گھراہواہے،کچھ لوگ ایشوزکوغلط رنگ دےکرعجیب کیفیت پیداکرناچاہتےہیں۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: