افغان کرکٹر نجیب اللہ زدران ٹانسلزکے آپریشن کے بعد وطن روانہ

خیبر: افغان کرکٹر نجیب اللہ ز دران ٹانسلز کے کامیاب آپریشن کے بعد گزشتہ روز وطن واپس چلے گئے۔

آفریدی میڈیکل کمپلیکس اینڈ ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں وہ2دن سے زیر علاج تھے اور کامیاب آپریشن کے بعد منیجنگ ڈائر یکٹر عبد المتین آفریدی اور ای این ٹی سرجن ڈاکٹر اعظم خان نے افغانستان کے کرکٹر نجیب اللہ زادران کو گلدستہ پیش کیا۔

کامیاب آپریشن کے بعد افغانستان کے نامور کرکٹر نجیب اللہ زادران نے کہا کہ میں ہسپتال انتظامیہ اور سٹاف کا مشکور ہو ں، مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اپنے گھر میں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: