کراچی: پاکستان ریلوے کی طرف سے 8 ماہ بعد بحال کی جانے والی شالیمار ایکسپریس کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اطہر ریاض نے کراچی کینٹ اسٹیشن پرافتتاحی تقریب کے بعد اگلی منزل لاہورکے لیے روانہ کیا۔
گزشتہ بارشوں کے بعد27 اگست 2022 کو بند ہونے والی شالیمار ایکسپریس کو 8 مہینے 3 دن کے بعد دوبارہ یکم مئی کو بحال کردیاگیا ہے۔
ٹوٹل 19 کوچز پر مشتمل شالیمارایکسپریس کی لاہورکے لیے روانگی سے قبل افتتاحی تقریب کراچی کینٹ اسٹیشن پرمنعقد ہوئی ۔ ٹرین میں دو (2) عدد اے سی بزنس، ایک (1) عدد اے سی پارلر، دو (2) عدد اے سی اسٹینڈرڈ اور (11) عدد اکانومی کلاس کے ساتھ ایک (1) عدد بریک وین ایک (1) عدد پاور وین کے ساتھ ایک (1) عدد ریستوران کوچ موجود ہے۔
ٹرین میں 1198 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔شالیمارایکسپریس ٹرین کے کراچی سے لاہور تک ٹوٹل 10 اسٹاپ ہوں گے، ٹرین کراچی کینٹ سے روزآنہ صبح 6 بجے روانہ ہونے کے بعد حیدر آباد، ، نوابشاھ ،روہڑی، رحیم یار خان،خانپور، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، راۓونڈ سے ہوتے ہوئے اُسی تاریخ رات 11 بجکر 45 منٹس پر لاہور اسٹیشن پہنچے گی۔
ٹوٹل دورانیہ 17 گھنٹے 45 منٹس ہے۔یکم مئی کوروانہ ہونے والی افتتاحی ٹرین 27آپ شالیمار ایکسپریس میں کراچی سے 907 مسافروں نے سفرکیا۔