وزیر اعظم شہباز شریف سے فاروق ستار کی ملاقات

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے ماڈل ٹائون میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجود ہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ادھروزیر اعظم نے اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس (آج) پیرکو طلب کر لیا جس میں افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گریڈ 21 کے 30 سے زائد افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن ،سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی، سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن محمد محمود،ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی، آمنہ عمران، وسیم مختار چودھری، عبد اﷲ سنبل، ارم بخاری، عبد العزیز عقیلی، جودت ایاز، مومن آغا، ندیم محبوب، کنور شاہ رخ، ڈاکٹر عامر احمد شیخ، ڈاکٹر عامر ذوالفقار خان، غلام رسول زاہد اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد کو گریڈ 22 میں ترقی ملنے کا امکان ہے۔