ضیاء محی الدین کی یاد میں تقریب، دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،وزیراعلیٰ کا خطاب

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ضیاء محی الدین کسی تعارف کا محتاج نہیں،وہ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔

انہوں نے یہ بات ضیا محی الدین کی یاد میں ناپا میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے مزید کہا کہ ضیاء محی الدین نے بطوراداکار،خطیب،ہدایت کار،مصنف، اوربراڈ کاسٹر نے چھ دہائیوں سے زیادہ حکمرانی کی،ضیاء محی الدین نے مختلف شعبوں میں مہارت سے لطف اندوزہونے کے باوجود تھیٹرکو اپنا جنون رکھا،ناپا میں ضیاء محی الدین نے پاکستانی سنیما،تھیٹر اورآرٹ کی ایک نسل کو تربیت دی اورسکھایا۔

انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ضیاء محی الدین کے پرستارپاکستان کا سرفخرسے بلند کرتے رہیںگے،مجھے ضیاء محی الدین کے مسحورکن بات کرنے کے انداز سے پیارتھا۔ وہ اپنی آوازاورالفاظ سے اپنے سامعین کو مسحور کرنیکی طاقت رکھتے تھے،ان نشستوں پر بیٹھ کرمیں نے بھی ضیاء محی الدین کے جادو کا تجربہ کیا اورمیں بہت خوش قسمت تھا کہ انہیں کئی بارسنا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضیاء محی الدین بہت سے لوگوں کیلئے استاد اورقوم کیلئے تحریک تھے،ضیاء محی الدین ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے اورپاکستان انکے کام کو نہیں بھولے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: