Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ہائے یہ مہنگائی : دالیں نایاب، روٹی ،نان اور چپاتی بھی مہنگی | زرائع نیوز

ہائے یہ مہنگائی : دالیں نایاب، روٹی ،نان اور چپاتی بھی مہنگی

کراچی : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آنے والے مہنگائی کے نئے طوفان نے شہریوں کی کمر توڑ دی، گوشت تو گوشت اب سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔

مہنگائی کی نئی لہر نےعام آدمی کے ساتھ متوسط طبقے کی مشکلات بھی بڑھادیں، نان بائیوں نے روٹی مہنگی کردی، چکن کی قیمت میں بھی روز بروز اضافے کا سلسلہ جاری ہے، شہری کہتے ہیں اب تو دال، سبزی کچھ بھی سستا نہیں رہا، جائیں تو جائیں کہاں۔

حیدر آباد میں نان بائیوں نے روٹی ، چپاتی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ نان پانچ روپے اضافے کے بعد 30 روپے ميں فروخت ہونے لگا، چپاتی 20 روپے کی کردی گئی۔

شہریوں نے حکومت سے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔نوشہرہ اور دیگر شہروں میں مرغی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

سکھر میں مرغی کے گوشت کے بعد دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافے نے بھی عوام کے ’’ہوش‘‘اڑدیئے۔

دال ماش 400 روپے، دال مونگ 350 روپے، دال چنا 240 روپے کلوتک پہنچ گئی، چاول کی قیمت میں اضافے کے بعد سپراسٹریم 350 روپے کلو ہوگیا۔شہریوں نے کہا ہے کہ اب تو کچھ بھی سستا نہیں رہا، حکومت صرف دعووں کے بجائے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔