Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بلدیاتی الیکشن کے نتائج کالعدم قرار دیے جائیں , ایم کیو ایم | زرائع نیوز

بلدیاتی الیکشن کے نتائج کالعدم قرار دیے جائیں , ایم کیو ایم

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کروانے کا مطالبہ کردیا۔ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہبوئے کہا کہ الیکشن پانچ دن پہلے ہوا لیکن تا حال نتائج نہیں آئے، الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق 4 دن میں نتیجہ جاری ہونا چاہیے، فافن رپورٹ اور الیکشن کمیشن سمیت سب کہہ رہے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہی نہیں بعد میں بھی دھاندلی کی جا رہی ہے، ووٹنگ ٹرن آؤٹ بڑھانے کیلئے مختلف طریقے اپنائے جا رہے ہیں، تین بار الیکشن ملتوی ہوئے پھر بھی حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں کی گئیں، کراچی اور حیدرآباد کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں نا انصافی ہوئی۔

وسیم اختر نے کہا کہ حکومت سندھ نے غفلت کی، ایم کیو ایم درست ووٹر لسٹیں چاہتی ہے، ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا تو ٹرن آؤٹ کم رہا، 2015 کے بلدیاتی انتخابات سے موازنہ کریں تو حالیہ الیکشن میں بہت کم ووٹ کاسٹ ہوئے، ووٹنگ کی شرح بڑھانے کیلئے دھاندلی کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن آنکھوں میں دھول جھونکنے میں بھی نا کام ہو چکا۔