Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
رات10بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو2 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم |

رات10بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو2 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے رات10بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو2 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران فوری احکامات پر عملدرآمد کروائیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق ، اظہر صدیق سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی دائر درخواستوں پر سماعت کی جس میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔

دوران سماعت سیکرٹری جنرل لاہور سپر مارکیٹ محمد عمران سلیم عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے کہا کہ عدالت سے درخواست کرتا ہوں تاحیات رات دس بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم فرما دیں ،ہم سکون میں آچکے ہیں ،سب دوکانداروں کا اس پر اتفاق ہے