Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
نگراں وزیراعلیٰ پختونخوا کی تقرری، حکومت اور اپوزیشن اعظم خان کے نام پر متفق |

نگراں وزیراعلیٰ پختونخوا کی تقرری، حکومت اور اپوزیشن اعظم خان کے نام پر متفق

پشاور : نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری، حکومت اور اپوزیشن اعظم خان کے نام پر متفق

صوبائی حکومت اور اپوزیشن مشاورت کے بعد سابق چیف سیکریٹری اعظم خان کو نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے پر متفق ہوگئی۔

نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے سلسلے میں وزیراعلیٰ محمودخان اوراپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورت کا آج آخری روز تھا، جس کے لیے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اسپیکر ہاؤس پہنچے اور حکومت سے مذاکرات کیے۔

اکرام خان درانی سے ہونے والے مذاکرات میں وزیراعلی محمود خان، پرویز خٹک، اسپیکر مشتاق غنی موجود تھے۔ دونوں فریقین نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پیش کیے گئے ناموں پر غور کیا اور باہمی مشاورت و رضامندی سے سابق چیف سیکریٹری کو نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کی مںظوری دی۔