شرپسند عناصر نے ایم کیو ایم رہنما کے گودام کو نذر آتش کردیا

شرپسند عناصر نے ایم کیو ایم رہنما کے گودام کو نذر آتش کردیا

ایم کیو ایم کے نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ شرپسند عناصر نے اُن کے گھر پر دھاوا بول کر گودام کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں قیمتی سامان اور تین ٹریکٹرز جل کر راکھ ہوگئے، ان کی مالیت لاکھوں روپے تھی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے مطابق شرپسند عناصر نے نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے رہنما سید سجاد حسین کے گھر کو نذر آتش کیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ایم کیو ایم کے ممبر صوبائی اسمبلی راشد خلجی اور ایم این اے صلاح الدین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ شر پسند عناصر نے ایم کیو ایم رہنما سید سجاد حسین شاہ کے قیمتی سامان کو آگ لگاد۔ سید سجاد حسین شاہ کے ورکشاپ میں موجود تین قیمتی ٹریکٹروں کو آگ لگادی گئی ۔

راشد خلجی کا کہنا تھا کہ سید سجاد حسین شاہ کو حق پرست ہونے کی سزا دی گئی ، سجاد کا 50 سے 60 لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا ۔ہم کنونیئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کے حکم پر نوابشاہ آئے ہیں۔آگ لگانے کا واقع دانستہ کیا گیا ۔ان کو مالی طور پر کمزور کرنے کے لئے کاروائی کی گئی ۔

کراچی میں بڑھتی مہنگائی اور سرکاری افسران کی رشوت خوری، ایم کیو ایم پاکستان کی انکشافات سے بھرپور پریس کانفرنس

ایم این اے صلاح الدین نے کہا کہ نوابشاہ میں ایم کیو کے ہمدردوں کو خوفزدہ کیا جارہا ہے۔ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اس واقعے کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔ نوابشاہ کی پولیس اور انتظامیہ شرپسند عناصر کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں۔ہم قانون پر بھروسہ رکھنے والے لوگ ہیں ۔سندھ حکومت کی وجہ سے حیدرآباد یونیورسٹی نہیں بن سکی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سید سجاد حسین شاہ سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو کی اور گودام، ڈیرے کو آگ لگائے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے اتحاد کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، پیپلز پارٹی کے دہشت گردوں نے ماضی میں بھی ایسی کاروائیاں کی تھیں ، ہمارے کارکنان کے بلند حوصلے نے انکے عزائم کو ماضی میں بھی خاک میں ملایا، آج بھی کارکنان کے حوصلے بلند ہیں اور ہم پیپلز پارٹی کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔

سجاد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ’ہماری وابستگی اسی سوچ کے ساتھ ہے جو نظریہ ایم کیو ایم کا ہے، پیپلز پارٹی کے غنڈوں کی گزشتہ روز کی کارروائی کامیاب استقبالیہ پر پیپلزپارٹی کے دہشتگردوں نے اپنی بوکھلاہٹ کا واضح شاخسانہ ہے، ہم اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں، ایم کیو ایم کا ساتھ دینے پر جو اقدام کیا گیا اُس سے خوفزدہ ہوں گے اور نہ ایم کیو ایم سے دوری اختیار کریں گے‘۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: