Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
لاڑکانہ فائرنگ، جے یو آئی کے رہنما بیٹے سمیت زخمی |

لاڑکانہ فائرنگ، جے یو آئی کے رہنما بیٹے سمیت زخمی

لاڑکانہ فائرنگ، جے یو آئی کے رہنما بیٹے سمیت زخمی

سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جے یو آئی ف کے رہنما اور  بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے جے یو آئی رہنما حافظ عبدالقادر سیال کے بیٹے کی گاڑی پر فئارنگ کی، گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آور باآسانی فرار ہوگئے۔

جے یو آئی کے مطابق جے یو آئی کے رہنما حافظ عبد القادر سیال رتو ڈیرو سے کراچی جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے وگن کے علاقے میں ان کی کار پر فائرنگ کردی گئی۔ گولیاں لگنے سے حافظ عبد القادر سیال اور ان کا بیٹا عبد العزیز سیال شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔  پولیس کی  جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کی گئی ۔علاقے میں جیو فینسنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی عبد القادر سیال کے بیان کے بعد ہی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ جے یو آئی نے لاڑکانہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے عوامی اتحاد بنایا ہے جس میں تحریک انصاف، جی ڈی اے اور دیگر قوم پرست تنظیمیں شامل ہیں، گزشتہ دنوں ہونے والی مٹینگ میں طے پایا تھا کہ اس اتحاد کے دائرے کو دیگر اضلاع تک وسیع کیا جائے اور پی پی کی ناقص کارکردگی کو بے نقاب کیا جائے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔