Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں 21 اور 22 جنوری کو سردی کی نئی لہر شرو ع ہوگی | زرائع نیوز

کراچی میں 21 اور 22 جنوری کو سردی کی نئی لہر شرو ع ہوگی

کراچی: شہر قائدمیں21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی جو کہ خشک موسم کا سبب بنے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں نئی لہر کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ یہ مغربی سلسلہ 18 جنوری کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور اس کے زیر اثر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق سردی کی ایک نئی لہر کے دوران کراچی بلوچستان کی سرد ہوائوں کے لپیٹ میں رہے گا اور اس دوران معمول سے تیز شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سردی کی نئی لہر کے دوران کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی ہواﺅں کا ایک سسٹم بدھ کی صبح بلوچستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔سردار سرفراز نے کہاکہ سسٹم کے تحت بلوچستان میں بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے، سسٹم سندھ اور ملک کے شمالی حصے میں بھی بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ کراچی میں بدھ سے سردی کی شدت کم رہے گی، شہر میں 3 روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ منگل کو بھی کراچی میں پارہ سنگل ڈیجٹ میں رہا، 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک اور موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز میں 19 اور 20 جنوری کو بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔