Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مئیر، ڈپٹی مئیر، ٹاؤن چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کےلئے 2 ماہ کا وقت درکار | زرائع نیوز

مئیر، ڈپٹی مئیر، ٹاؤن چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کےلئے 2 ماہ کا وقت درکار

کراچی : بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے بعد سندھ کے تمام اضلاع میں ایک ساتھ ٹائون کمیٹی، میونسپل کمیٹی، یونین کونسل، یونین کمیٹی برائے میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن کونسل، ٹائون میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر انتخاب کیا جائے گا جس کے شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

کراچی کی ہر یونین کمیٹی یا یونین کونسل میں 2 خواتین، 1 لیبر، 1 اقلیت اور 1 نوجوان کا بالواسطہ انتخاب ہوگا۔ 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور بلدیہ عظمی کراچی میں طے شدہ فارمولے کے تحت اکثریت کی بنیاد پر خواتین، نوجوان ،لیبر، اقلیت، معذور اور خواجہ سرا کے انتخاب کا طریقہ کار یکساں ہے۔ منتخب بلدیاتی نمائندوں کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے مئیر، ڈپٹی مئیر ، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چئیرمین اور ڈپٹی ٹاؤن چئیرمین کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

انتقال کرجانے والے چیئرمین وائس چیئرمین (مشترکہ) کی 10 نشستوں اور 13 وارڈ ممبرز کے لیے ضمنی انتخابات ہوں گے۔ یونین کونسل، ٹاؤن کونسل اور سٹی کونسل کے ہاؤس مکمل کرنے میں ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت لگے گا۔ کراچی کے مئیر، ڈپٹی مئیر، ٹاؤن چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کرنے میں 2 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔