ڈیرہ اسماعیل خان: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے منرا میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نےگاڑی میں دھماکہ خیز مواد کی تنصیب کیلئے تیار بارودی مواد برآمد کیا۔
برآمد کئے گئے مواد میں 90کلو بارود سے بھرا سلنڈر، بارودی سرنگیں، مارٹر گولے اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان شامل ہے۔
