لاہور سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس 4 ماہ بعد بحال

کراچی : لاہور تا کراچی جانے والی براستہ قصور پاکپتن سمہ سٹہ فرید ایکسپریس کو4 ماہ بعد بحال کر دیا گیا ہے۔

اس ٹریک پر سفر کرنیوالی واحد ٹرین کو مون سون بارشوں کے باعث 27اگست کو بند کر دیا گیا تھا ، فرید ایکسپریس پر سفری سہولیات کے لئے بکنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیاہے۔

مسافروں اور اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیس ایس ریلوے لاہور ڈویژن کو فرید ایکسپریس کی بحالی پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: