Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
’’علی رضا عابدی آپ جیت گئے، مارنے والا سمجھ رہا تھا کہ نام مٹ جائے گا‘‘ | زرائع نیوز

’’علی رضا عابدی آپ جیت گئے، مارنے والا سمجھ رہا تھا کہ نام مٹ جائے گا‘‘

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی شہید کے نام پر بننے والی فاؤنڈیشن نے عید الفطر کی آمد کے موقع کی مناسبت سے زبردست کام کر کے سب کے دل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر علی رضا عابدی کے والد اخلاق احمد عابدی نے چند تصاویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے سارا فاؤنڈیشن  ایس ایس اے آر اے (SSARA Foundation) کے اقدام کو بہت زیادہ سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ گفٹ کی تیاری جاری ہے جو سارا فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے تاکہ وہ بھی اپنے خاندان کے ہمراہ خوشیاں منا سکیں۔

علی رضا عابدی شہید کے اہل خانہ ایس ایس اے آر اے (SSARA Foundation) کو چلا رہے ہیں۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈی ایچ اے میں واقع قبرستان کی صفائی ستھرائی کا کام کیا گیا جس میں رضاکاروں نے حصہ لیا۔

شہید علی رضا عابدی کے دوست اور صحافی شہباز زاہد نے ٹویٹ کیا کہ ’’علی رضا عابدی آپ جیت گئے، مارنے والا سمجھ رہا تھا کہ نام مٹ جائے گا‘‘۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور شہید علی رضا عابدی کے دوست سیم رضوی نے لکھا کہ : جو کام تم زندگی میں چھپ کر کرتے تھے وہ کام تمھارے بعد دنیا میں سب کے سامنے ہورہے ہیں، تم مل نہیں رہے تو کیا ہوا؟ تم زندہ تو ہو! بہت بڑا انسان تھا سید علی رضا عابدی! بہت بڑا انسان!

انہوں نے لکھا کہ میں سید علی رضا عابدی فاونڈیشن عید پر غریبوں کی خوشیوں میں شامل ساتھ انہوں نے یہ اقدام اٹھانے والوں کو دعائیں بھی دیں۔