ڈی جی سید محمد علی شاہ 12ربیع الاول پیغام

ڈائریکٹرجنرل کے ڈی اے سید محمد علی شاہ کا 12ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر پیغام

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید محمد علی شاہ نے  تمام عالم اسلام کو 12ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ اللہ تعالی نے خاتم النبیین آقائے نامدار حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت العالمین یعنی تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا

لہٰذاان کی ولادت باسعادت کادن نہ صرف مسلمانوں کے لئے باعث مسرت اور رحمت وبرکت  ہے بلکہ پوری انسانیت کے لئے بھی احترام کادن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ ہم رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اورسیرت پر عمل کریں۔

خاتم النبیین ،احمد مجتبیٰ ،محمد مصطفٰی   نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی تعلیمات کی روشنی میں تمام مسلمانوں کوچاہیے کہ وہ  آپس میں اتحادویگانگت کا مظاہرہ کریں  ۔

12ربیع الاول جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پرمسرت موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کی روشنی میں ایک دوسرے کے احترام کادرس دیں اور پیار، محبت اور بھائی چارے کی فضاء کے فروغ کا پیغام دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: