سرسیدیونیورسٹی،طلباء وطالبات کیلئےتعارفی نشست

کراچی:سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ مرکز مشاورت و رہنمائی کے زیراہتمام نئے بیچ کے طلباء و طالبات کی رہنمائی کے لیے تعارفی و تربیتی نشست کاانعقادکیاگیا جس میں طلباء نےاپنےوالدین کے ساتھ شرکت کی۔

اس موقع پر طلباءسےخطاب کرتے ہوئےسرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرولی الدین نےکہا کہ سرسید یونیورسٹی طلباء کواعلیٰ معیارکی جدید تعلیم، مہارت اورکیرئیرکے انتخاب میں رہنمائی اورمددفراہم کرتی ہے۔

سرسیدیونیورسٹی کی یہی خصوصیت جامعہ سرسید کو دیگر جامعات سے ممتازکرتی ہے۔

سرسید یونیورسٹی ایک نظریاتی جامعہ ہے جو سرسید احمدخان کےوژن پر قائم کی گئی جو سائنٹیفک تعلیم کےداعی تھے۔آپ کے پاس سوچنےکی طاقت ہے اور آپ میں جدید نظریات اور تخلیقی وتحقیقی کوششوں سے تبدیلی لانےکی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔قوم کابہترین اثاثہ تخلیقی مہارت، جدید ٹیکنالوجیز اور انھیں استعمال کرنےکی صلاحیت ہے۔

سرسیدیونیورسٹی کےرجسٹرارکموڈورسیدسرفرازعلی نےکہا کہ سرسید یونیورسٹی میں طلباء کے لیےلازمی ہےکہ وہ تعلیم کے ساتھ نظم وضبط کی پابندی اورشائستگی کابھی خاص خیال رکھیں۔انہوں نے کہاکہ جامعہ مستقبل کےرہنماتیارکرتی ہے اور دنیا بھر میں جامعہ کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھارہے ہیں۔الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ فیکلٹی کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر محمدعامر نے کہا کہ ڈین کی حیثیت سے اعلیٰ اور معیاری تعلیم کی یقینی بنانامیری ذمہ داری ہے۔کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسزفیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نےکہاکہ جامعہ کے تعلیمی مشن کاتسلسل ہے اور طلباء کو اعلیٰ و معیاری تعلیم فراہم کررہی ہے۔ اس موقع پر پروفیسرڈاکٹرشکیل، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر نسیم،ڈاکٹرعمادالحق، ڈاکٹرولیج حیدر،ڈاکٹر توصیف مبین، ڈاکٹر سدرہ عابد سید،ڈاکٹرسبنل،اسداللہ چودھری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے شعبہ کامرس کے زیر اہتمام سیمیناربعنوان: ”پاکستان میں موجودہ معاشی اور مالیاتی بحرانوں سےنکلنا:چیلنجزاور حکمت عملی کل 5 اکتوبر صبح9:00 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کے چائینزمیموریل آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔سیمینارسےعارف حبیب لیمٹڈ کے سی ای اوشاہدعلی حبیب ،آئی کیپ کی کونسل ممبر حناعثمانی اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر ثاقب شریف خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: