کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”پاکستان تھیٹر فیسٹول“ 24ویں روز تھیٹر پلے ”شب بخیر ماں“ آڈیٹوریم I میں پیش کیاگیا، جس کی رائٹر Marsha Norman اور ڈائریکٹر ثمینہ نذیر تھیں، مارشا نارمن امریکی ڈرامہ نگار، اسکرین رائٹر اور ناول نگار ہیں جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں منال صدیقی اور رَچناکرپالانی شامل تھیں،۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام یہ ڈرامہ ناظرین کو وجود کے جوہر میں جھانکتے ہوئے ایک ایسے سفر پر لے جاتا ہے جہاں وجود اور فراموشی کے درمیان انتخاب کرنے کا بنیادی مسئلہ مرکزی مرحلے میں داخل ہوتا ہے۔
آرٹس کونسل کے ا س ڈ رامےکی کہانی ایک ماں بیٹی کے گردگھومتی ہے، ڈرامے میں سارہ نامی بیٹی اپنی ناکام شادی، بیماری اور معاشرے کے رویوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے کافیصلہ کرتی ہے، اس فیصلے سے اس کی ماں اور سارہ کے درمیان مکالموں کی جنگ چھڑجاتی ہے۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کا یہ ڈرامہ آپ کو ایک گہری کھوج پر لے جاتاہے، ڈرامہ آپ کو زندگی کی اہمیت کی پیچیدہ تہوں کوکھولنےکے لیے باہر نکلتا ہے، تھیٹر میں منال صدیقی اور رچناکرپالانی کی حقیقت سے قریب تر اداکاری کو شائقین کی جانب سے بےحدسراہا گیا۔
آرٹس کونسل کے ا س ڈ رامےکی کہانی ایک ماں بیٹی کے گردگھومتی ہے، ڈرامے میں سارہ نامی بیٹی اپنی ناکام شادی، بیماری اور معاشرے کے رویوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے کافیصلہ کرتی ہے۔
دوسری جانب عا لمی حمدونعت کانفرنس کی افتتاحی تقریب آج ہوگی ،جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامی تاریخ اورادارہ چمنستان حمدونعت ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے اشتراک سےدوروزہ سالانہ چوتھی عالمی حمدونعت کانفرنس کی افتتاحی تقریب آج صبح 9:00 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کے چائنیز ٹیچرزمیموریل آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔افتتاحی اجلاس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی علامہ مفتی عبدالجبارنقشبندی،ڈاکٹرریاض مجیداور صدرآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ ہوں گے ۔
